کشمیر ہمارا ہے ، بھارتی فوجی کو ایک تھپڑ کے بدلے 100جہادی شہید کر دو : گوتم گھمبیر

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے کشمیری نوجواں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی درگت کے حوالے سے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بھارتی فوجی جوان کے چہرے پر تھپڑ پڑنے کے بدلے کم سے کم 100جہادیوں کو شہید کر دینا چاہیے۔
For every slap on my army's Jawan lay down at least a 100 jihadi lives. Whoever wants Azadi LEAVE NOW! Kashmir is ours. #kashmirbelongs2us
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) April 13, 2017
دنیا نیوز کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ جو بھی بھارت سے آزادی چاہتا ہے، وہ ملک چھوڑ کر چلاجائے۔ کشمیر ہمارا ہے۔
Anti-Indians hav forgotten dat our flag also stands 4: saffron - fire of our anger, white - shroud for jihadis, green - hatred 4 terror.
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) April 13, 2017
گوتم گھمبیر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت دشمن بھول گئے ہیں کہ ہمارے جھنڈے کا کیسری رنگ ہمارے غصے کی آگ، سفید رنگ جہادیوں کا کفن جبکہ سبز رنگ دہشتگردی کے خلاف نفرت کی علامت ہے۔