وزیراعلیٰ سندھ نے دھاوا بولنے کی بات جذبات میں کی، جتناملک ہماراہے اتناہی مراد علی شاہ کابھی ہے:مصدق ملک

وزیراعلیٰ سندھ نے دھاوا بولنے کی بات جذبات میں کی، جتناملک ہماراہے اتناہی ...
وزیراعلیٰ سندھ نے دھاوا بولنے کی بات جذبات میں کی، جتناملک ہماراہے اتناہی مراد علی شاہ کابھی ہے:مصدق ملک

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے دھاوا بولنے کی بات جذبات میں کی ہے، جتناملک ہماراہے اتناہی وزیراعلیٰ سندھ کابھی ہے، نئے گیس کنکشنزپرپابندی پورے ملک میں ہٹائی گئی ہے، حکومت سندھ نیامعاہدہ کرے مگرپھرگیس کی فراہمی میں تاخیرہوگی۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا غصہ اپنی جگہ مگر گیس کاٹنے کا امکان نہیں ہے، نوری آباد میں نجی پاورپلانٹ ہے لیکن بجلی گرڈ اسٹیشن میں نہیں بلکہ کے الیکٹرک کوملے گی، وزیراعلیٰ کی کل کی گفتگوسے لگا کہ وفاقی حکومت گیس دینا نہیں چاہتی، ہم نوری آباد پلانٹ کو گیس دیں گے اوردینا چاہتے ہیں مگرمعاہدے کے تحت۔مصدق ملک کا کہن تھا کہ بغیرکسی کانٹریکٹ کے گیس دینا چوربازاری ہے، اگرمعاہدے کی خلاف ورزی کی تونیب اورمیڈیا پکڑے گا، اگرحکومت سندھ نیا معاہدہ کرناچاہتی ہے توہم تیارہیں، ایک اعشاریہ دوملین کیوبک فٹ درآمد کی گئی گیس کے کارخانے لگ چکے ہیں، 2014 میں گیس فراہمی کا معاہدہ ہوا۔

ترجمان وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت گیس لینے سے پہلے نجی کمپنی 1 ارب روپے حکومت کو جمع کرائیگی، اگرایک ارب روپے جمع نہیں کرائے گئے اورگیس دی تومسئلہ پیدا ہوجائے گا، نیا معاہدہ کیا تووقت لگے گا اورگیس کی فراہمی بھی جلد نہ ہوسکے گی، سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ معاہدے میں ڈپازٹ کا معاملہ شامل نہ کیا جائے، گیس سے متعلق کانٹریکٹ کی پاسداری کرنی پڑے گی، اگربغیرڈپازٹ کے بغیر گیس دی توانگلیاں اٹھنا شروع ہوجائیں گی، انڈسٹری کو درآمد کی گئی گیس دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ اگر وفاقی حکومت گیس نہیں دے گی تو ہم سوئی ناردرن کے دفتر پر دھاوا بول دیں گے اور گیس کی فراہمی معطل کردیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -