بھارت میں تین لڑکے سیلفی بناتے ٹرین سے گر کر ہلاک

بھارت میں تین لڑکے سیلفی بناتے ٹرین سے گر کر ہلاک
بھارت میں تین لڑکے سیلفی بناتے ٹرین سے گر کر ہلاک

  

کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں سیلفی کا شوق تین لڑکو ں کی جان لے گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے علاقے ہاوڑا میں سیلفی بنانے کے دوران لڑکا چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا جس کو بچاتے ہوئے اس کے 2 ساتھی بھی ہلاک ہوگئے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

دنیا بھر میں آئے دنوں سیلفی کے نیتجے میں جان گنوانے کے واقعا پیش آتے رہتے ہیں اسی طرح بھارت کے شہر کولکتہ میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب ایک چلتی ٹرین میں لڑکوں کا گروپ سیلفی سٹک کے ذریعے سیلفی بنا رہاتھا کہ ان میں سے ایک لڑکا ٹرین سے گر گیا جس کو بچانے کیلئے اس کے تین ساتھیوں نے نیچے چھلانگ لگادی مگر ان میں سے دو اور لڑکے ٹرین کے پہیوں کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ایک لڑکا سیلفی بنانے کے دوران ٹرین سے نیچے گرگیا جبکہ اس کو بچاتے ہوئے دو اور لڑکے ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔

مزید :

بین الاقوامی -