پی سی بی نہ بھولے کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی بورڈ ہے:شاہد آفریدی

پی سی بی نہ بھولے کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی بورڈ ہے:شاہد آفریدی
پی سی بی نہ بھولے کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی بورڈ ہے:شاہد آفریدی

  

لاہور(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کی عزت کی ضرورت نہیں کیونکہ میرے لیے شائقین کی محبت کافی ہے لیکن پی سی بی کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی ہے۔

خوشی ہے یونس خان اور مصباح الحق کو پی سی بی اچھے طریقے سے رخصت کر رہا ہے۔ سرفراز احمد کو نے اچھے طریقے سے ٹیم کی قیادت کی۔ پاکستان ٹیم کو عبدالرزاق یا مجھ جیسے آل راؤنڈرز کی ضرورت ہے جو نیچے آکر تیزی سے بیٹنگ کر سکیں۔ پی ایس ایل سے اچھے باؤلرز ملے لیکن اچھے بلے باز سامنے نہیں آ رہے، اتنی بڑی آبادی میں صرف ایک بابر اعظم ملا ہے لہٰذا اچھے بلے باز آتے رہنے چاہئیں جو انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں ایڈجسٹ کر سکیں۔ میرے اندر اتنی برداشت اور تحمل نہیں جو کوچنگ کیلئے درکار ہوتی ہے۔

مزید :

کھیل -