متحدہ کے کارکن لاپتہ نہیں‘ گرفتاری کے خوف سے بھارت فرار ہو گئے : سندھ پولیس

متحدہ کے کارکن لاپتہ نہیں‘ گرفتاری کے خوف سے بھارت فرار ہو گئے : سندھ پولیس
متحدہ کے کارکن لاپتہ نہیں‘ گرفتاری کے خوف سے بھارت فرار ہو گئے : سندھ پولیس

  

کراچی (این این آئی+صباح نیوز)سندھ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیوایم کے زیادہ تر کارکن لاپتہ نہیں  گرفتاری سے بچنے کےلئے بھارت اور دیگر ممالک فرار ہوگئے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ ذوالفقار مہر نے بتایا کہ ایم کیوایم والوں کا انڈیا نیٹ ورک موجود ہے۔

زرداری، فضل الرحمن ملاقات سیاسی معاملات میں ملکر چلنے پر اتفاق سابق صدر کی کامیاب اجتماع پر مولانا کو مبارکباد

ایم کیوایم کارکن سید امیر احمد نظامی اور ارشاد کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری کے خوف سے فرار ہوئے۔جسٹس شفیع صدیقی نے پوچھافرار ہونے والے کارکنوں کا کریمنل ریکارڈ ہے؟کسی دوسرے ملک پناہ لینے کےلئے کوئی جواز پیش کیا ہوگا۔ ہمارے ایئرپورٹس یاامیگریشن حکام کے پاس ان کے جانے کا تو ریکارڈ ہوگا؟ایس ایس پی نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کر لی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے دیگر کارکنوں کی گمشدگی کی نئی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ دو ہفتوں میں کارکنوں کی گمشدگی اور اگر وہ ملک سے فرار ہوئے ہیں تو مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی محکمہ داخلہ‘ آئی جی سندھ‘ ڈی جی رینجرز اور دیگر کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کا حکم دیا۔

مزید :

کراچی -