سری لنکا نے بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے نواز شریف کو بھی دعوت دیدی

سری لنکا نے بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے نواز شریف کو بھی دعوت دیدی
سری لنکا نے بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے نواز شریف کو بھی دعوت دیدی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سری لنکا نے بیساکھی میلہ میں جو بدھ تہذیب کو اجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔ پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق مئی کے وسلط میں کولمبو میں منعقد ہونے والے میلہ میں وزیراعظم نواز شریف کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس میلہ میں شرکت کے لئے حامی بھر لی ہے۔ میلہ میں نیپال اور بھوٹان کے سربراہ بھی شریک ہوں گے۔ اخبار کے مطابق پاکستان سے ایک وفد میلہ میں شرکت کے لئے کولمبو جائے گا۔ میلہ مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہو گا۔ پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جہاں قدیم بدھ تہذیب کے آثار موجود ہیں۔ پاکستان بدھ تہذیب کا وارث ملک سمجھا جاتا ہے۔

متحدہ کے کارکن لاپتہ نہیں‘ گرفتاری کے خوف سے بھارت فرار ہو گئے : سندھ پولیس

مزید :

اسلام آباد -