کلبھوشن تہران میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ، بلوچ علیحدگی پسند تنظیم کی مشہوری چاہتا تھا:نئی رپورٹ

کلبھوشن تہران میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ، بلوچ علیحدگی پسند تنظیم کی ...
کلبھوشن تہران میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ، بلوچ علیحدگی پسند تنظیم کی مشہوری چاہتا تھا:نئی رپورٹ

  

اسلام آباد (آئی این پی) سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق مزید نئے انکشافات سامنے آگئے، کلبھوشن یادیو تہران میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرانا چاہتا تھا، حملے کی ذمہ داری ایک بلوچ علیحدگی پسند تنظیم نے قبول کرنا تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا گیا کلبھوشن اس منصوبے کے ذریعے ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتا تھا۔ کلبھوشن یادیو پاکستان، ایران تعلقات کو خراب کرنے کے ساتھ علیحدگی پسند تنظیم کی دنیا بھر میں مشہوری کرانا چاہتا تھا تاہم کلبھوشن کو اس منصوبے پر عملدرآمد سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا۔ کلبھوشن کا تہران میں بھارتی سفارتخانے سے بھی رابطہ تھا۔

یادرہے کہ بلوچستان سے پکڑے گئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔

مسلمان خاتون جج شیلا عبدالسلام کی موت ممکنہ خودکشی کا نتیجہ تھی : امریکی حکام

مزید :

اسلام آباد -