ایران میں ایک منٹ کے دوران 9طلاقیں، کم عمر لڑکیوں سے شادی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے: ایرانی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف

ایران میں ایک منٹ کے دوران 9طلاقیں، کم عمر لڑکیوں سے شادی کی شرح میں اضافہ ...
ایران میں ایک منٹ کے دوران 9طلاقیں، کم عمر لڑکیوں سے شادی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے: ایرانی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی سماجی بہود کمیٹی کے چیئرمین نے ملک میں ایک منٹ کے دوران 9طلاقیں واقع ہونے کی روٹین کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ے کہ کم عمر لڑکیوں سے شادی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بڑی عمر کے مردوں کے شادی کے رحجان میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

”العربیہ “ کے مطابق پارلیمنٹ خطاب کے دوران سماجی بہبود کمیٹی کے چیئرمین سلمان خدادادی نے کہا کہ ملک میں طلاق کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ،8 کروڑ آبادی والے ملک میں ایک منٹ میں نو طلاقیں واقع ہو رہی ہیں جبکہ تہران میں طلاق کی شرح بڑھ کر 50 فی صد تک جا پہنچی ہے۔

راکھی ساونت کی قطر میں بنی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ، مداح نئے روپ میں دیکھ کر حیران 

سلمان خدادادی کا کہنا تھا کہ کم عمر لڑکیوں کی شادی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ بڑی عمر کے مردوں کے شادی کے رحجان میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایرانی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ بے روزگاری اور دیگر مسائل نوجوانوں کو شادی کے بندھن سے دور رہنے یا جلد طلاق کا سبب بن رہے ہیں۔