قرض اتارو ملک سنوارو کے سوا ارب واپس کرنے کا اعلان

قرض اتارو ملک سنوارو کے سوا ارب واپس کرنے کا اعلان
قرض اتارو ملک سنوارو کے سوا ارب واپس کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے بیس سال قبل 1997ءمیں ”قرض اتارو ملک سنوارو“ سکیم کے تحت رقم جمع کروانے والوں کے سوا ارب روپے واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے، پیسے جمع کروانے والوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ قرض حسنہ دینے والوں کو اپنی رقوم واپس لینے کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کریں جبکہ کمرشل بینک شہریوں کو رقوم واپس دینے کے بعد سٹیٹ بینک سے اداشدہ رقوم حاصل کرسکیں۔

اقربا پروری اورکرپشن معاشرے میں سرایت کر چکی ہے، موقع ملتے ہی بہتی گنگا سے ہاتھ دھونے کی کوشش کی جاتی ہے: سعد رفیق

روزنامہ دنیا کے مطابق حکومت پاکستان کو قرض اتارو ملک سنوارو سکیم کے تحت 1997ءمیں ایک ارب 20 کروڑ اور فارن کرنسی کی مد میں 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔ پاکستانی کرنسی کی صورت میں 82 کروڑ 30 لاکھ عطیات جبکہ 40 کروڑ 80 لاکھ روپے قرض حسنہ کی مد میں وصول ہوئے تھے جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر عطیات اور 15 کروڑ ڈالر قرض حسنہ کی صورت میں جمع ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی تمام رقوم واپس کی جاچکی ہیں۔

مزید :

فیصل آباد -