ملتان میں آپریشن ردالفساد : 10دہشتگرد ہلاک ،3جوان شہید،2زخمی : آئی ایس پی آر

ملتان میں آپریشن ردالفساد : 10دہشتگرد ہلاک ،3جوان شہید،2زخمی : آئی ایس پی آر
ملتان میں آپریشن ردالفساد : 10دہشتگرد ہلاک ،3جوان شہید،2زخمی : آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان میں آپریشن ردا لفساد کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کر کے 10دہشتگردوں کو مار گرایا جبکہ 3جوان بھی شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نےصبح سویرے ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ آپریشن کیا جس دوران 10دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران مقابلے میں رینجرز کے3جوان شہیداور2زخمی بھی ہوئے ۔

آئی ایس پی ار کا کہنا ہے کہ آپریشن ڈیرہ غازی خان سے 15کلو میٹر دور جنوب میں بستی دیروانی میں کیا گیا جس دوران دہشتگرد اصفر دیروانی ، محمد نعیم سمیت 10دہشتگرد مارے گئے ۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے خوالدار آصف ، سپاہی آفتاب اور سپاہی عزیز اللہ شامل ہیں جبکہ 2زخمی جوانوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان منتقل کر دیاگیا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -