”بوجھو ! میں بھلا کس ملک میں ہوں۔۔۔“ وقار یونس شرارتوں سے باز نہ آئے، ایک ایسے ملک میں جا کر پاکستانیوں سے سوال پوچھ لیا کہ سب سوچ میں پڑ گئے، جواب سامنے آیا تو سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹرز ایک دوسرے کے ساتھ تو مذاق کرتے ہی رہتے ہیں اور کئی بار ایسے واقعات پیش آتے ہیں جو دلچسپی سے بھرپور ہوتے ہیں مگر سابق کرکٹر وقار یونس نے پاکستانیوں کے ساتھ ہی مذاق کر دیا اور ایک ایسے ملک میں جا کر اپنی تصاویر اپ لوڈ کر دیں جس کا چرچہ پورے پاکستان میں ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق وقار یونس ایک ”نامعلوم“ ملک پہنچے اور اپنی تصویر اپ لوڈ کر کے شرارت بھرے انداز میں لکھا کہ ”میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ بوجھیں کہ میں اس وقت دنیا کے کس حصے میں کھڑا ہوا، پہلے پانچ صحیح جواب دینے والوں کو فالو بیک کروں گا، یہ ملک پاکستان میں بہت ہی مشہور ہے۔“
Want you guys to guess which part of the World I am ? 1st five right, I'll start following them..Country very famous in Pakistan ???????????? pic.twitter.com/mXFOLNpzsc
— waqar younis (@waqyounis99) April 12, 2017
سوال پوچھتے ہی جواب دینے والوں کی لائن لگ گئی اور حیران کن طور پر سب نے تقریباً صحیح جواب دینا شروع کر دیا اور فورا بوجھ لیا کہ وہ ”پانامہ“ میں کھڑے ہیں۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
جب بہت سے لوگ جواب دے چکے اور وقار یونس کو بھی یہ یقین ہو گیا کہ لوگ ان کی شرات سے متعلق جان چکے ہیں تو انہوں نے ایک اور تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا کہ ” پانامہ پاکستان میں بہت مشہور ہے، لیکن بدقسمتی سے ایک بری وجہ سے، میرا مقصد کرکٹ ہے، لاس اینجلس میں فیملی ٹائم، وعدے کے مطابق صحیح جواب دینے والے پہلے پانچ صارفین کو فالو کروں گا۔“
#Panama Very popular in Pak???????? unfortunately 4 wrong reasons. Intermission in Cricket. Family time in #LA. I'll follow the 1st 5 as promised. pic.twitter.com/qtkOS3A0Nf
— waqar younis (@waqyounis99) April 13, 2017