کلبھوشن یادیو کو سزائے موت،بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی میدان میں آگئی،مودی سے انتہائی خطرناک بات کہہ دی

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں پکڑے جانیوالے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارتیوں کو تو جیسے آگ لگ گئی ہے پہلے اداکار رشی کپور نے تلملاتے ہوئے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا تو اب معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ٹوئیٹر کا سہارا لیا اور وزیراعظم نریندر مودی،وزیرخارجہ سشما سوراج اور وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سے سوال کیا ہے کہ ”کیا ہم آرام سے بیٹھے رہیں اور یادیو مرتے ہوئے دیکھیں؟“۔
Are we just going to sit and watch jadhav die?? @narendramodi @SushmaSwaraj @rajnathsingh
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) April 13, 2017
ناصرف روینہ ٹنڈ ن نے ٹوئٹ کیا بلکہ دبنگ خان کے والد سلیم خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اور ایک حدیث شریف کا حوالہ دیا کہ ایک بے گناہ آدمی کو مارنا ساری انسانیت کو مارنے کے برابر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کیلئے مذاکرات کرنے چاہیے اور یہ اچھا موقع ہے،آئیے ہم یادیو کی باحفاظت ملک واپسی کی دعا کرتے ہیں۔یاد رہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے بعد بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ کلبھوشن بھارت کا بیٹا ہے اور اس کی رہائی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
Ek begunah aadmi ko maarna saari insaniyat ko marne ke barabar hai - Hadith (Hadis) #KulbhushanJadhav
— Salim Khan (@luvsalimkhan) April 12, 2017
Pakistan talks about maintaining a good relationship with India. Here is the opportunity. Let us pray for his safe return. #KulbhushanJadhav
— Salim Khan (@luvsalimkhan) April 12, 2017