مردان کی یونیورسٹی میں طلباء کے تشدد میں جاں بحق ہونے والے مشعال خان کو سپرد خاک کردیا گیا
صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلباء کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالب علم مشعال خان کو نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد سپردہ خاک کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مردان کی خان عبدالولی خان یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہنگامے اور طلباء کے تشددکے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے طالب علم مشعال خان کو صوابی میں ان کے آبائی گاؤں زیدہ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
جنگل کا قانون نہیں چل سکتا،عمران خان کی مردان واقعے کی مذمت
یاد رہے کہ گزشتہ روز عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب اور توہین رسالت کے الزام میں مشتعل طلباء نے ایک طالب علم مشعال خان کو تشدد کر کے ماردیا تھا جبکہ ہنگامے میں 4 طلباء زخمی ہوگئے تھے۔


