سینئر اداکار راشد محمود اہلیہ کیساتھ عمرہ ادائیگی کے بعد وطن پہنچ گئے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

سینئر اداکار راشد محمود اہلیہ کیساتھ عمرہ ادائیگی کے بعد وطن پہنچ گئے، تصویر ...
سینئر اداکار راشد محمود اہلیہ کیساتھ عمرہ ادائیگی کے بعد وطن پہنچ گئے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار راشد محمود اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق وہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 760 کے ذریعے صبح 9 بجے وطن واپس پہنچے جہاں ان کے دوست احباب اور رشتہ داروں نے استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دیرینہ خواہش پوری ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ عمرہ کے دوران انہوں نے ملک اور قوم کی خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔ انہوں نے فریضہ حج ادا کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا اور امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی یہ خواہش بھی پوری کریں گے۔

مزید :

تفریح -