پولیس میں جدید ٹیکنالوجی اور فرنٹ ڈیسک پر تیزی سے کام جاریر کھیں گے: مشتاق سکھیرا

پولیس میں جدید ٹیکنالوجی اور فرنٹ ڈیسک پر تیزی سے کام جاریر کھیں گے: مشتاق ...
پولیس میں جدید ٹیکنالوجی اور فرنٹ ڈیسک پر تیزی سے کام جاریر کھیں گے: مشتاق سکھیرا

  

لاہور (ویب ڈیسک) تین روز قبل ریٹائر ہونے والے سابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ انہوں نے کیونکہ پنجاب پولیس میں آئی ٹی اور فرنٹ ڈیسک پر بہت کام کروایا تھا اس لئے پنجاب حکومت نے انہیں پولیس ڈیپارٹمنٹ کا ایڈوائزر برائے انفارمیشن اینڈ پولیس ریفارمز مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ان کی جاب کے بارے میں بہت سے معاملات کا تعین ہونا باقی ہے۔ اس طرح ان کے آفس کے لئے جگہ کا بھی تعین نہیں ہوا کہ کہاں آفس بنے گا۔ انشاءاللہ چند روز تک سب معاملات واضح ہوجائیں گے۔ ہم پولیس میں جدید ٹیکنالوجی اور ریفارمز خصوصی طور پر فرنٹ ڈیسک پر تیزی سے کام جاری رکھیں گے۔

مزید :

لاہور -