کیون پیٹرسن کا بھارت میں بیٹھ کر بھارتیوں کے منہ پر طمانچہ، کمنٹری کے دوران پی ایس ایل کے بارے میں بات کرنی چاہی تو روی شاستری نے روک دیا، پھر کیون پیٹرسن نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کے دل میں ان کی عزت مزید بڑھ جائے گی

کیون پیٹرسن کا بھارت میں بیٹھ کر بھارتیوں کے منہ پر طمانچہ، کمنٹری کے دوران ...
کیون پیٹرسن کا بھارت میں بیٹھ کر بھارتیوں کے منہ پر طمانچہ، کمنٹری کے دوران پی ایس ایل کے بارے میں بات کرنی چاہی تو روی شاستری نے روک دیا، پھر کیون پیٹرسن نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کے دل میں ان کی عزت مزید بڑھ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے برطانیہ کے معروف کھلاڑی کیوین پیٹرسن نے پی ایس ایل کھیلنے کا حق ادا کر دیا اور بھارت میں بیٹھ کر ہی بھارتیوں کے منہ پر ایسا طمانچہ مارا ہے کہ وہ تلملا اٹھے ہیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق کیون پیٹرسن آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن میں کھلاڑی کی حیثیت سے نہیں بلکہ کمنٹیٹر کی حیثیت سے شریک ہوئے اور ایک میچ کے دوران جب انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کی بات کرنی چاہی تو ان کیساتھ بیٹھے بھارت کے سابق کھلاڑی روی شاستری نے انہیں ٹوک دیا۔
روی شاستری نے کہا کہ آپ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی بی ایل) بھی کھیلی ہمیں اس بارے میں کچھ بتائیں تو کیوین پیٹرسن نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آخری مرتبہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لیا ہے اور میں صرف اسی بارے میں بات کروں گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
کیوین پیٹرسن کا جواب سن کر روی شاستری اپنا سا منہ لے کر رہ گئے اور کیوین پیٹرسن نے یہ ثابت کر دیا کہ آئی پی ایل نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں نا کہ انہیں خرید لیا ہے، کہ وہ صرف ان کی مرضی کی بات کریں۔

مزید :

کھیل -