آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات،پاک افغان تعلقات میں بہتری کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات،پاک افغان تعلقات میں ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات،پاک افغان تعلقات میں بہتری کے امور پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر ذخیلوال کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ملاقات میں باہمی تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے اموربھی زیر غور آئے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان سفیر عمر ذخیلوال نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں پاک افغان تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -