”ایسا کیوں کیا تم نے۔۔۔؟“ ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری میچ میں کپتان سرفراز احمد کی ایسی حرکت سامنے آ گئی کہ عوام کیساتھ ماہرین کرکٹ بھی ہکا بکا رہ گئے، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے، ”دھیان کر کپتان“

”ایسا کیوں کیا تم نے۔۔۔؟“ ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری میچ میں کپتان سرفراز احمد ...
”ایسا کیوں کیا تم نے۔۔۔؟“ ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری میچ میں کپتان سرفراز احمد کی ایسی حرکت سامنے آ گئی کہ عوام کیساتھ ماہرین کرکٹ بھی ہکا بکا رہ گئے، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے، ”دھیان کر کپتان“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی 20 کی کپتانی ملنے پر سب ہی بہت خوش ہوئے اور خود سرفراز احمد نے بھی ثابت کیا کہ ان میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو اچھا لیڈر بننے کیلئے درکار ہوتی ہیں۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آخری میچ میں شکست دے کر سیریز تو اپنے نام کر لی مگر اس میچ میں کپتان سرفراز احمد نے ایسی سنگین غلطی کی کہ ماہرین کرکٹ بھی ہکا بکا رہ گئے۔

کیون پیٹرسن کا بھارت میں بیٹھ کر بھارتیوں کے منہ پر طمانچہ، کمنٹری کے دوران پی ایس ایل کے بارے میں بات کرنی چاہی تو روی شاستری نے روک دیا، پھر کیون پیٹرسن نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کے دل میں ان کی عزت مزید بڑھ جائے گی

اہم میچ میں کپتان سرفراز احمد اتنے دباﺅ میں تھے کہ وہ باﺅنڈری پر کھڑے فیلڈر پر چیختے چلانے میں مصروف رہ گئے اور انتہائی اہم رن آﺅٹ مس کر گئے، حتیٰ کہ انہوں نے یہ دیکھنا بھی گوارا نہ کیا کہ کریز کی جانب سے آنے والے بلے باز تھرو آنے پر کہاں تک پہنچا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے بلے باز جیسن محمد نے شاٹ کھلی اور گیند ڈیپ پوائنٹ کی جانب بڑھنے لگی۔ حسن علی اس وقت ڈیپ تھرڈ مین کی جگہ پر کھڑے تھے اور بھاگتے ہوئے گیند کی جانب بڑھے۔ جیسن محمد اپنا پہلا سکور مکمل کرنے کے بعد دوسرا سکور لینے کے بھاگے تو حسن علی سخت مشقت کے بعد ناصرف وقت پر گیند تک پہنچ گئے۔

انہوں نے اتنی اچھی تھرو پھینکی کہ بلے باز کے کریز میں پہنچنے سے پہلے ہی گیند سرفراز احمد کے ہاتھوں میں آ گئی، لیکن اس موقع پر سرفراز احمد نے انتہائی سنگین غلطی کی اور حسن علی پر غصہ کرنے میں مصروف ہو گئے اور انتہائی اہم رن آﺅٹ مس کر دیا۔ اگر سرفراز احمد کی نظر بلے باز پر ہوتی تو یقینا وہ باآسانی اسے آﺅٹ کر سکتے تھے۔

”یہ تو عامر اور وہاب سے بھی زیادہ خطرناک ہے کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر نے ایک ایسے باﺅلر کا نام لے لیا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کے ہوش اڑا دئیے

ماہرین کرکٹ نے سرفراز احمد کی اس غلطی کو دباﺅ کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کپتانی کے دباﺅ میں آ کر انفرادی کارکردگی کو خراب مت کریں اور میچ کے دوران اس طرح کے کاموں پر توجہ دینے کے بجائے میچ پر توجہ مرکوز رکھیں کیونکہ اس طرح کی ایک غلطی پورے میچ میں شکست کا باعث بن سکتی ہے۔

مزید :

کھیل -