پی ایس ایکس میں شدید مندی کا دوسرا روز ، کے ایس ای 100 انڈیکس 47 ہزار 577 پوائنٹس پر آگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں آج بھی شدید مندی رہی ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 47 ہزار 577 پوائنٹس پر آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں نے کے ایس ای 100 انڈیکس میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر دکھائی جس کی وجہ سے انڈیکس مسلسل تنزلی کی جانب گامزن رہا۔ سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 373پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کی وجہ سے انڈیکس 47 ہزار577 پوائنٹس پر آگیا۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر برانچ انکم ٹیکس کی مد میں نادہندہ نکلی
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5 کروڑ 31 لاکھ 64 ہزار 520 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مارکیٹنگ ویلیو 4 ارب96 کروڑ47 لاکھ75 ہزار327 روپے رہی۔
واضح رہے کہ جمعرات کو بھی پی ایس ایکس میں شدید مندی رہی تھی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 506 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 48 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو کر 47 ہزار 950 پوائنٹس پر آگیا تھا۔