ن لیگ سندھ سے جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کرے گی،دیکھتے ہیں 2018میں دادا گیری جیتے گی یاعام آدمی کاووٹ:خواجہ سعد رفیق
جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سندھ سے جاگیردارانہ نظام ختم کر دے گی، ہم دیکھتے ہیںآئندہ 2018 میں دادا گیری کی جیت ہوگی یا عام آدمی کاووٹ جیتے گا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا جیکب آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وزیراعظم ہمیشہ عوام کیلئے ترقی اورخوشحالی لاتے ہیں انہوں نے آپریشن کرکے نہ صرف سندھ میں امن قائم کیابلکہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سب سے پہلے نوازشریف ہی پہنچے تھے۔ سندھ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں،سندھ کے باسی جلد صوبائی حکومت کے چنگل سے آزاد ہونگے، یہ لوگ چور کی چوری کھاتے ہیں، کام نہیں کرتے ہیں لیکن اب سائیں اور وڈیرے کی سیاست نہیں چلنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہروں کو کھنڈر، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیاگیا، جیکب آباد کے لئے 45ارب روپے دئیے گئے کہاں گئے؟۔ہم بولنا نہیں چاہتے تھے مگر سندھ کے حکمرانو ں نے بولنے کاموقع دیا گیا مگر اب مسلم لیگ(ن)سندھ سے جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کرے گیاور کراچی کی طرح سندھ میں بھی امن اور ترقی آئے گی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں لاہور کاطعنہ دیاجاتا ہے مگر ہم وہاں سے تمام نشستیں جیت کرآتے ہیں مگر سندھ حکومت نے تو لاڑکانہ کو بھی تباہ کردیا ہ۔ کوئی غلطی فہمی یابھول میں نہ رہے،ن لیگ سندھ میں اپناراستہ خود بنائے گی اور عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔