’یہ مسلمانوں کے ساتھ بدترین بے انصافی ہورہی ہے‘ چین نے دبنگ اعلان کردیا، پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل جیت لئے

’یہ مسلمانوں کے ساتھ بدترین بے انصافی ہورہی ہے‘ چین نے دبنگ اعلان کردیا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی طرف سے پہلے بھی گاہے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں آواز اٹھائی جاتی رہی ہے۔ اب اس نے ایک ایسا دبنگ اعلان کر دیا ہے کہ تمام مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ haaretz.com کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیرخارجہ وینگ ژی نے کہا ہے کہ ’بہت افسوس کی بات ہے کہ تاحال آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں نہیں آ سکا۔ یہ خوفناک ناانصافی ہے جو فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ ہم فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینی حکومت کی تمام تر حمایت جاری رکھیں گے۔‘
رپورٹ کے مطابق وینگ ژی نے یہ بیان فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دیا۔ انہوں نے جرا¿ت مندانہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ”چین 1967ءکی سرحدی حدود کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور مستقبل میں مشرقی یروشلم کو ریاست کا دارالحکومت بنانے کے لیے فلسطینیوں کی تمام تر کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔“اسرائیل کا کہنا ہے کہ 1967ءکے دور کے بارڈر کے مطابق فلسطینی ریاست کا مطالبہ بلا جواز ہے اور سابق امریکی صدر اس ’بلاجواز‘ موقف پر اسرائیل کی حمایت بھی کر چکے ہیں۔

امریکی کی جانب سے گزشتہ روز افغانستان میں گرائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے بم کی قیمت کتنی ہے ؟ جواب اتنا زیادہ کہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا
وینگ ژی کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ”آج 70سال بعد ہم کیا دیکھتے ہیں کہ ہمارے فلسطینی بھائی تاحال مکمل خودمختار اور آزاد ریاست سے محروم ہیں۔ یہ بالکل غیرمنصفانہ ہے اوراس خوفناک ناانصافی کا ازالہ ہونا چاہیے۔ چین مسئلے کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔ عرب ممالک نے 2002ءمیں فلسطینی ریاست کے قیام کی شرط پر اسرائیل کے ساتھ جو تعلقات بہتر بنانے کا معاہدہ کر رکھا ہے، ہم اس کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں اس وقت کئی بڑے مسائل سراٹھا چکے ہیں تاہم اب بھی خطے کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین کا ہے اور اس مسئلے کا واحد دو ریاستوں ، اسرائیل اور فلسطین، کا قیام ہے جو 1967ءکے بارڈر کی بنیاد پر قائم ہونی چاہئیں۔“اس موقع پر وینگ ژی نے فلسطین کے لیے 73لاکھ ڈالر(تقریباً73کروڑ روپے) امداد کا بھی اعلان کیا۔