عمر کے کس سال میں انسان سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، ایسا جواب دے دیا کہ جان کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں گے

عمر کے کس سال میں انسان سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، ...
عمر کے کس سال میں انسان سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، ایسا جواب دے دیا کہ جان کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں گے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر پایا جاتا ہے کہ انسان اپنے نوجوانی کے سالوں میں سب سے زیادہ خوش رہتا ہے تاہم آج تک اس مفروضے کا کوئی حتمی جواب موجود نہیں تھا۔ اب برطانیہ کے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں یہ معمہ حل کر دیا ہے جس میں حیران کن طور پر نوجوانی میں انسان کے خوش رہنے کے تاثر کی نفی کر دی گئی ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنسز کے سائنسدانوں نے انسان کی زندگی کا وہ سال تلاش کرنے کے لیے یہ تحقیق کی ہے جس میں وہ سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے۔نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ ’انسان اپنی زندگی کے 23ویں اور 69ویں سالوں میں سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے جبکہ درمیانی عمر کے سالوں میں وہ سب سے زیادہ ناخوش رہتا ہے۔‘

بیماریوں کا نشانہ بننے کے علاوہ جنسی بے راہ روی کا ایسا خطرناک نقصان جدید تحقیق میں سامنے آگیا کہ سائنسدان بھی اسلام کی تعلیمات کی سچائی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 17سے 85سال کے 23ہزار افراد پر مشتمل ایک سروے کیا ہے اور ان افراد کے جوابات کا تجزیہ کرکے مذکورہ نتائج دیئے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”انسانی زندگی میں خوشی کا سفر انگریزی حروف تہجی ’یو‘ (U)کی شکل میں ہوتا ہے، جس کا پہلا بلندترین نقطہ عمر کا 23واں سال ہے اور دوسرا 69واں سال۔ پہلے نقطے کے بعد خوشی کا معیار کم ہوتا ہوا درمیانی عمر میں کم ترین سطح پر چلا جاتا ہے اور پھر بڑھتے ہوئے 69ویں سال میں دوبارہ عروج کو پہنچ جاتا ہے۔“

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر وینیسا کنگ کا کہنا تھا کہ ”زندگی کا23واں سال وہ ہوتا ہے جس میں عموماً لوگ اپنی تعلیم مکمل کرکے عملی زندگی کی طرف آتے ہیں اور زندگی میں پہلی بار کمانا شروع کرتے ہیں۔ اس دور میں ان کی حقیقی آزادی شروع ہوتی ہے جو ممکنہ طور پر ان میں خوشی کا باعث بنتی ہے۔اور 69واں سال وہ ہوتا ہے جس میں عموماً لوگ ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچتے ہیں۔ یہاں ان کے سب سے زیادہ خوش ہونے کی وجہ ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کے بعدآزادی اور فارغ البالی کی زندگی ہوتی ہے۔درمیانی زندگی میں نوکری کے جھنجھٹ اور ازدواجی و دنیاداری کے معاملات ان کی خوشی کو کم ترین سطح پر لے جاتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -