سوشل میڈیا پر بشارالاسد کی اہلیہ نے اپنی ایک ایسی تصویر ڈال دی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، لوگوں نے بدترین تنقید کا نشانہ بنا ڈالا کیونکہ۔۔۔

سوشل میڈیا پر بشارالاسد کی اہلیہ نے اپنی ایک ایسی تصویر ڈال دی کہ دنیا میں ...
سوشل میڈیا پر بشارالاسد کی اہلیہ نے اپنی ایک ایسی تصویر ڈال دی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، لوگوں نے بدترین تنقید کا نشانہ بنا ڈالا کیونکہ۔۔۔

  

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے ایک حملہ کیا گیا جس میں 87عام شہری جاں بحق ہو گئے۔ ان میں درجنوں معصوم بچے بھی شامل تھے۔ اس حملے کا الزام شام کے صدر بشارالاسد کی فوج پر عائد کیا گیا۔ اس حملے کے چند روز بعد ہی بشارالاسد کی اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایسی تصویر پوسٹ کر دی ہے کہ دنیا بھر سے اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 41سالہ عصمہ الاسد نے جو تصویر پوسٹ کی ہے اس میں وہ ہسپتال میں ایک بچے کو گود میں اٹھا کر پیار کرتی نظر آتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمنٹس میں دنیا بھر سے انٹرنیٹ صارفین عصمہ الاسد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایک طرف ان کا شوہر کیمیائی ہتھیاروں سے سینکڑوں بچوں کی جانیں لے رہا ہے اور دوسری طرف یہ بچوں سے پیار کرنے کا ڈرامہ کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ عصمہ باقاعدگی سے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جہاں انہیں 1لاکھ 20ہزار لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ ان کی پوسٹ کی گئی اکثر تصاویر بچوں کے ساتھ لی گئی ہیں۔ کہیں وہ سکول میں بچوں کے ساتھ گفتگو کر رہی ہوتی ہیں اور کہیں ہسپتالوں میں زخمی بچوں کی عیادت کر رہی ہوتی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -