امریکہ نے جنگ مسلط کی تو نتائج بھگتنے کی تیاری کر لے : شمالی کوریا

سئیول (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریاکے نائب وزیر خارجہ سونگ ریول نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر امریکہ نے ان کے ملک کے خلاف جارحیت کی یا ان پر جنگ مسلط کی تو اس کے نتائج امریکہ پر ہوں گے اور وہ یہ نتائج بھگتنے کی تیاری کر لے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ سونگ ریول کا کہنا تھا کہ امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو بڑھانے کے اقدامات کر رہا ہے۔ ریول نے یہ بھی کہا کہ اوباما کے مقابلے میں موجودہ صدر جارحانہ پالیسی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی ، ایاز صادق سربراہ ہوں گے جبکہ عمران خان کو بھی شامل کیا گیا ہے
شمالی کوریائی نائب وزیر خارجہ نے امریکا کو متنبہ کیا کہ وہ اشتعال انگیزی سے اجتناب کرے اور اگر جنگ شروع کی جاتی ہے تو اُن کا ملک اُس کا مقابلہ کرے گا۔ ریول نے واضح کیا کہ اُن کا ملک اُن امریکی بیانات کو مسترد کرتا ہے، جن کا تعلق DPRK کی حکومت اور نظام کو ختم کرنے سے ہے۔