امریکہ کی ایک مرتبہ پھر شام میں بمباری لیکن اس مرتبہ نشانہ کس کو بنا ڈالا؟ داعش یا شامی فوج کو نہیں بلکہ۔۔۔ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ امریکی فوج پوری دنیا کے سامنے شرم سے پانی پانی ہوگئی

امریکہ کی ایک مرتبہ پھر شام میں بمباری لیکن اس مرتبہ نشانہ کس کو بنا ڈالا؟ ...
امریکہ کی ایک مرتبہ پھر شام میں بمباری لیکن اس مرتبہ نشانہ کس کو بنا ڈالا؟ داعش یا شامی فوج کو نہیں بلکہ۔۔۔ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ امریکی فوج پوری دنیا کے سامنے شرم سے پانی پانی ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں امریکی فوج نے ایک بار پھر بمباری کی ہے لیکن اس بار داعش یا شامی فوج کی بجائے غلطی سے ایک ایسے گروپ کو نشانہ بنا ڈالا ہے کہ حقیقت سامنے آنے پر پوری دنیا کے سامنے شرمندگی اٹھانی پڑ گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے طبقاءکے قریب جن لوگوں کو داعش کے شدت پسند سمجھ کر ان پر بمباری کی وہ دراصل امریکہ ہی کے اتحادی گروپ ’سیرین ڈیموکریٹک فورسز‘ کے جنگجو تھے۔ اپنے ہی دوستوں کی بمباری سے گروپ کے 18جنگجو ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق گروپ کے یہ جنگجو شامی شہر طبقاءکے قریب واقع کے ڈیم کے پاس داعش کے شدت پسندوں سے لڑائی میں مصروف تھے۔ یہ علاقہ داعش کے گڑھ ’رقہ‘ کے قریب واقع ہے۔اس غلطی پر امریکی اتحادی افواج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اس حملے کی درخواست شراکت دار فورسز کی طرف سے کی گئی تھی۔ ٹارگٹ کی نشاندہی بھی انہوں نے ہی کی تھی۔ ہم اس غلطی سے ہونے والی ہلاکتوں پرسیرین ڈیموکریٹک فورسز اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔“