وزارت داخلہ کا مسیحی برادری کے لیے پیر کو سرکاری تعطیل کا اعلان

وزارت داخلہ کا مسیحی برادری کے لیے پیر کو سرکاری تعطیل کا اعلان
وزارت داخلہ کا مسیحی برادری کے لیے پیر کو سرکاری تعطیل کا اعلان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے مسیحی برادری کے لیے پیر (17 اپریل 2017) کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیل کا فیصلہ ایسٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس کا اطلاق ملک کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی مسیحی برادری پر ہوگا۔ چھٹی کا فیصلہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والے مسلمان ملازمین معمول کے مطابق ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

مزید :

قومی -