میچ فکسنگ کے لئے قائم انکوائری ٹربیونل کے خلاف کرکٹرخالد لطیف کی درخواست مسترد

میچ فکسنگ کے لئے قائم انکوائری ٹربیونل کے خلاف کرکٹرخالد لطیف کی درخواست ...
میچ فکسنگ کے لئے قائم انکوائری ٹربیونل کے خلاف کرکٹرخالد لطیف کی درخواست مسترد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے میچ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کرکٹر خالد لطیف کی پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

کور کمانڈر راولپنڈی کا ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت

جسٹس شمس محمود مرزا نے کرکٹر خالد لطیف کی درخواست پر سماعت کی، خالد لطیف کی طرف سے بدر عالم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی نے کرکٹر پر پی سی بی اینٹی کرپشن رولز کے تحت بلاجواز میچ فکسنگ سکینڈل کے الزامات عائد کئے ہیں اور ان الزامات پر اینٹٰی کرپشن ٹربیونل نے کارروائی شروع کر رکھی ہے جو غیرقانونی ہے. انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ جن رولز کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے.

ان کاگزٹ نوٹیفکیشن ہی جاری نہیں کیا گیا، اس لئے یہ رولز غیرقانونی ہیں ، پی سی بی کی طرف سے تفضل رضوی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن ٹربیونل اور اس کی کارروائی بورڈ کے آئین کے مطابق ہے، کرکٹر کو پہلے اینٹی کرپشن ٹربیونل سے ہی رجوع کرنا چاہیے، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد خالد لطیف کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

مزید :

لاہور -