تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ میں 20کروڑ کے فنڈز مختص کر دیئے، پی سی ون تیار

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ میں ...
تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ میں 20کروڑ کے فنڈز مختص کر دیئے، پی سی ون تیار

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ سوشل ویلفیئرخیبرپختونخوانے صوبے کے خواجہ سراؤں کی فلاح وبہبودکیلئے پالیسی وضع کرلی ، خواجہ سراؤں کی فلاح وبہبودکیلئے بجٹ میں 20کروڑروپے کے فنڈزمختص ،پی سی ون تیار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے رواں سال کے مالی بجٹ میں خواجہ سراؤں کی فلاح وبہبودکیلئے 20کروڑروپے کے فنڈزمختص کیے ہیں۔ خواجہ سراؤں کی فلاح وبہودکی غرض سے مختص شدہ فنڈزکے استعمال کیلئے پی سی ون تیارکرلیاگیاہے، جس کے تحت مذکورہ فنڈزصوبے میں موجودخواجہ سراؤں کے لیے 200بیڈزپرمشتمل ہاسٹل کے قیام کے ساتھ ساتھ انکے علاج معالجے کے لیے بھی بروئے کار لائے جائیں گے۔علاوہ ازیں انہیں ٹیکنکل ایجوکیشن دینے کی غرض سے مختلف اداروں کیساتھ بات بھی کی گئی ہے،سکل ٹریننگ کے دوران خواجہ سراؤں کودوہزارروپے ماہانہ وظیفہ بھی دیاجائے گا۔اس حوالے سے سوشل ویلفیئرکے ڈائریکٹرنعیم خان کا کہنا ہے کہ کہ فنڈزلیپس ہونے کاخدشہ نہیں کیونکہ اس حوالے سے پی سی ون تیارہوچکا ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ اس سلسلے کوآئندہ بھی جاری رکھاجائے اورآنے والی حکومتوں میں بھی خواجہ سراؤں کی فلاح وبہبودکیلئے فنڈزمختص کئے جائیں۔

مزید :

پشاور -