ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں
ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں خواتین پر تشدد کے خلاف زیر سماعت کیسز، مقدمات میں دی جانے والی سزاﺅں اور ملزموں کے بری ہونے کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں،مراسلہ ملنے پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورعابد حسین قریشی نے تمام جوڈیشل افسروں کو مطلوبہ تفصیلات اکٹھی کر کے آج 15اپریل تک سیشن کورٹ بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ میں 20کروڑ کے فنڈز مختص کر دیئے، پی سی ون تیار

ممبر انسپکشن ٹیم اکمل خان کی جانب سے سیشن جج لاہور سمیت 36اضلاع کے سیشن ججوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2سالوں میں خواتین پر تشدد سے متعلق درج مقدمات کی فیصلوں اور صنف نازک پر جنسی تشدد کے خلاف زیر سماعت مقدمات کا ڈیٹا فراہم کیا جائے جبکہ خواتین پر تشدد میں ملوث ملزموں کو دی جانے والی سزاﺅں اور ملزموں کے بری ہونے سے متعلق بھی تفصیلات عدالت عالیہ کو بھجوائی جائیں، مراسلے میں خواتین کے اغواءکے زیر سماعت اور نمٹائے گئے کیسز کی بھی مکمل تفصیلات اکٹھی کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو اغوا کرنے کے مقدمات میں ملزموں کو دی جانے والی سزاﺅں اور گواہوں کے منحرف ہونے کی تفصیلات بھی اکٹھی کر کے ہائیکورٹ کو بھجوائی جائیں .

 مراسلے میں غیرت کے نام پر قتل کے کیسز میں سزاﺅں اور بریت کے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کا بھی حکم دیا گیا ہے، سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے تمام جوڈیشل افسروں کو مطلوبہ تفصیلات اکٹھی کر کے آج 15اپریل تک سیشن کورٹ بھجوانے کا حکم دے دیا ہے

مزید :

لاہور -