ناخلف بیٹے کی دھمکیاں ،پولیس کااندراج مقدمہ سے انکار،سیشن کورٹ نے بھی باپ کوسول کورٹ سے رجوع کی ہدایت کردی

ناخلف بیٹے کی دھمکیاں ،پولیس کااندراج مقدمہ سے انکار،سیشن کورٹ نے بھی باپ ...
ناخلف بیٹے کی دھمکیاں ،پولیس کااندراج مقدمہ سے انکار،سیشن کورٹ نے بھی باپ کوسول کورٹ سے رجوع کی ہدایت کردی

  

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے رات گئے گھر کا دروازہ نہ کھولنے پر والد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ناخلف بیٹے کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار باپ کوسول عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس کی نئی یونیفارم کی سپلائی کا من پسند افراد کو ٹھیکہ نہیں دیا گیا ،ہائی کورٹ میں پنجاب حکومت کا جواب

عدالت نے اقبال ٹاﺅن کے رہائشی عاشق علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بیٹا سلمان انتہائی نافرمان ہے اور رات کو دیر سے گھر آ کر ہنگامہ آرائی کرتا ہے اور رات گئے گھر کا دروازہ نہ کھولنے پر بیٹا جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نافرمان بیٹے سلمان کے خلاف اقبال ٹاﺅن پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دے رکھی ہے مگر تھانے میں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا ۔

نافرمان بیٹے سلمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، اقبال ٹاﺅن پولیس نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ باپ بیٹے کا آپس کا جھگڑا ہے جبکہ جسٹس آف پیس کو اس نوعیت کی درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں ،درخواست گزار کو سول عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد رات گئے گھر لوٹنے پر حقیقی بیٹے کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو سول عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

لاہور -