بن لادن گروپ اور اسامہ بن لادن کے خاندان کو اب تک کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، وہ کام ہوگیا جس کے بارے میں کبھی خوابوں میں بھی تصور نہ کیا ہوگا

بن لادن گروپ اور اسامہ بن لادن کے خاندان کو اب تک کا سب سے زوردار جھٹکا لگ ...
بن لادن گروپ اور اسامہ بن لادن کے خاندان کو اب تک کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، وہ کام ہوگیا جس کے بارے میں کبھی خوابوں میں بھی تصور نہ کیا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت اور امیر کاروباری افراد و کمپنیوں وغیرہ پر نائن الیون کے سانحے میں معاونت کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔ سانحے کے متاثرین کو ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کا حق دینے کی مہم بھی چلائی جاتی رہی ہے جسے سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بمشکل ناکام بنایا۔اب امریکہ میں ایک ایسا کام ہو گیا ہے کہ سعودی عرب کے دو بینکوں، کئی فلاحی تنظیموں اور بن لادن خاندان کی کمپنیوں کو زوردار جھٹکا لگ گیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی دو درجن سے زائد انشورنس کمپنیوں نے دو سعودی بینکوں الراجحی بینک اور نیشنل کمرشل بینک، بن لادن خاندان سے منسلک کمپنیوں اور کئی تنظیموں کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
مقدمے کے لیے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’ان بینکوں، کمپنیوں اور تنظیموں نے نائن الیون کے مجرموں کی معاونت کی تھی لہٰذا انہیں 4ارب 20کروڑ ڈالر (تقریباً ساڑھے 4کھرب روپے) خون بہا کے طور پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔ انشورنس کمپنیوں نے یہ درخواست ڈسٹرکٹ کورٹ مین ہٹن، نیویارک میں دائر کی ہے۔ہرجانے کی رقم متاثرین کو ادا کی جائے گی جنہوں نے ان کمپنیوں سے انشورنس کروا رکھی تھی۔جن کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کروایا گیا ہے ان میں ’ایوی ایشن کنٹریکٹر دلہ اے وی کو (Aviation contractor Dallah Avco)، ’محمد بن لادن کو (Mohamed Binladin Co)، دی مسلم ورلڈ لیگ اور دیگر شامل ہیں۔