کلبھوشن کو پھانسی کی سزا ، بھارت حواس کھو بیٹھا، آبی تنازعہ پر مذاکرات سے انکار کردیا

کلبھوشن کو پھانسی کی سزا ، بھارت حواس کھو بیٹھا، آبی تنازعہ پر مذاکرات سے ...
کلبھوشن کو پھانسی کی سزا ، بھارت حواس کھو بیٹھا، آبی تنازعہ پر مذاکرات سے انکار کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کلبھوشن یادیو کوپھانسی کی سزا ملنے کے بعد بھارت اپنے ہوش و حواس مکمل طور پر کھو چکا ہے ، کہا جاتا ہے کہ جب کسی کو غصہ آتا ہے تو اس کی عقل کافور ہو جاتی ہے۔ دہشتگرد کلبھوشن کی سزا کے بعد بھارت کی بھی عقل کافور ہوگئی اور اس نے آبی تنازعہ پر مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگرد کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد بھارت آبی تنازعہ پر مذاکرات سے مکر گیا ہے جس کے باعث اگست میں انڈس واٹر کمشنر کا دورہ مقبوضہ کشمیر بھی ملتوی ہو گیا ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،پاکستان نے بھارت کے ساتھ کلبھوشن یادیو اور کرنل(ر) حبیب ظاہر کا معاملہ اٹھادیا

پانی کے تنازعہ پر پاک بھارت مذاکرات 11 اور 12 اپریل کو لاہور میں ہونا تھے تاہم بھارت کی مرضی سے شیڈول تبدیل کرکے 16 اور 17 اپریل کیا گیا لیکن بھارت کی جانب سے ابھی تک مذاکرات سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں آبی تنازعہ پر آئندہ 6 ماہ تک مذاکرات نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

کلبھوشن تہران میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ، بلوچ علیحدگی پسند تنظیم کی مشہوری چاہتا تھا:نئی رپورٹ

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں متنازعہ پن بجلی منصوبوں پر مذاکرات امریکہ میں ہونا تھے لیکن بھارتی ہٹ دھرمی کے بعد متنازعہ پن بجلی منصوبوں پر ثالثی کرنے والا امریکہ بھی خاموش ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -