رضا ربانی سے مذاکرات بے نتیجہ ،اسحاق ڈار بھی چیرمین سینٹ کو راضی نہ کر سکے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیرمین سینٹ کی ناراضگی کے بعد گذشتہ چند گھنٹوں میںا سحاق ڈار نے ان سے تین ملاقاتیں کیںتاہم کوئی بھی ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی ۔
گھریلو ناچاقی، ماں نے دو بیٹوں کو قتل کرکے خود کشی کر لی
تفصیلات کے مطابق سینٹ میں حکومتی وزرا ءکی مسلسل غیر حاضری پر رضا ربانی نے احتجاجا کام چھوڑ دیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے انہیں منانے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ تاہم نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق ڈار کی ملاقاتیں بھی چیرمین سینٹ کو راضی نہ کرسکیں۔ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو چیرمین سینٹ کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے چیرمین سینٹ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی مگر حکومتی یقین دہانی بھی رضا ربانی کے ساتھ معاملات کو طے نہیں کر سکی۔ جبکہ رضا ربانی نے حکومتی یقین دہانی پر سینٹ کے دیگر ارکان کو اطمینان میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اور چیرمین سینٹ کے درمیان مزید مذاکرات کل ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔