حکومت حجاج کرام کی سہولت کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،عازمین حج کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے:سردار محمد یوسف

حکومت حجاج کرام کی سہولت کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،عازمین حج ...
حکومت حجاج کرام کی سہولت کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،عازمین حج کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے:سردار محمد یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت حجاج کرام کی سہولت کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، حکومت کی کوششوں سے اس سال ہمارا ماضی والا حج کوٹہ بھی دوبارہ بحال ہو گیا ، ہم نے فری حج کسی کے لیے بھی نہیں رکھا لیکن حج پیکج کو بہت حد تک کم کر دیا ہے، حکومت سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سردار محمد یوسف کا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حج پالیسی 2017ء کے تحت عازمین حج کو زیادہ سہولیات دی گئی ہیں،یہ پانچواں حج ہے جس کی پالیسی موجودہ حکومت نے بنائی ہے اور لوگوں کے اعتماد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ہم اپنے عازمین کو سستی، بہترین اور معیاری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت 60 فیصد جبکہ نجی شعبے کے تحت 40 فیصد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے،پاکستانی عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ سرکاری سکیم کے تحت کوٹے میں اضافہ کیا جائے جو پورا کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال پہلی دفعہ پاکستانی عازمین کو دن میں تینوں دفعہ پاکستانی کھانا ہی فراہم کیا جا رہا ہے، حکومت اپنے تمام حاجیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرے گی اور ان لوگوں کو تین وقت کے بہترین اور صاف و شفاف پاکستانی کھانے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تمام تر ضروری اقدامات کرے گی تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور یہ لوگ اپنے اس مذہبی فریضے حج کو خوش اسلوبی سے ادا کر سکیں۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ عمرہ اور حج کی ادائیگی کے حوالے سے ایک ڈرافٹ بھی تیار کیا گیا ہے اور اس پر ضروری طریقہ کار کے لیے اسے متعلقہ ادارے کو بھیج بھی دیا گیا ہے،امید ہے کہ پاکستان ائیر لائن (پی آئی اے) عمرہ اور حج کی ادائیگی کے لیے جانے والوں کو سستی ٹکٹیں بھی فراہم کرے گا۔

مزید :

قومی -