سٹاک مارکیٹ : ملکی سیاسی صورتحال سرمایہ کار تذبذب کا شکار ، انڈیکس میں 260پوائنٹس کی کمی

سٹاک مارکیٹ : ملکی سیاسی صورتحال سرمایہ کار تذبذب کا شکار ، انڈیکس میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم کی تاحیات نااہلی اور ایمنسٹی اسکیم چیلنج ہونے کے تناظر میں غیر یقینی صورتحال کے باعث جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کارتذبذب کا شکار نظر آئے جس کے سبب اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس259.85 پوائنٹس کی کمی سے46071.86ائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 59.12فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں37 ارب50کروڑ20لاکھ روپے کی کمی ہوئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی صرف19کروڑ73لاکھ85ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 46350.27پوائنٹس کی بلند اور46035.31پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا اسی طرح اتار چڑھاؤ کا سلسلہ دن بھر جاری رہا لیکن مارکیٹ کے اختتام پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس259.85 پوائنٹس کی کمی سے46071.86ائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس208.85پوائنٹس کمی سے 46071.86 پوائنٹس پر کے ایم آئی30 انڈیکس553.13پوائنٹس کی کمی سے78676.95پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 127.50پوائنٹس کی کمی سے 33096.87پوائنٹس ہو گئی ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے132کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ217کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18 کمپنیو ں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں37 ارب50کروڑ20لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت94کھرب8 0ارب 68کروڑ4 1لاکھ روپے سے گھٹ کر94کھر ب 43ار ب 18کر وڑ21لاکھ روپے ہو گئی ۔جمعہ کو صرف19کروڑ73لاکھ 85ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں جمعرات کو 33کروڑ29لاکھ 6ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی تھی۔
اس لحاظ سے گزشتہ روز کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 13کروڑ55لاکھ 21ہزارشیئرزکم رہی۔
قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت82 روپے اضافے سے1828 روپے اورکولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمت49 روپے اضافے سے2900روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 349روپے کمی سے9401 روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت 74.17روپے کمی سے2792.50روپے ہو گئی ۔گزشتہ روزکے الیکٹرک کے حصص کی سرگرمیا3کروڑ61لاکھ58ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی جب کہ اینگرو پولیمر، فوجی فوڈز،فوجی سیمنٹ ،بل گلاس ،صدیق سنز ،دیوان سیمنٹ ، موٹکو فوڈز،فلائنگ سیمنٹ اور شبیر ٹائلز کے حصص کی بھی نمایاں لین دین ہوئی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی اسٹاک ایکس چینج میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

مزید :

کامرس -