ٹیوٹا اور یو ایس ایڈ جنوبی پنجاب کے1000طلباء کو 25کروڑ کی گرانٹ دینگے :عرفان قیصر شیخ

ٹیوٹا اور یو ایس ایڈ جنوبی پنجاب کے1000طلباء کو 25کروڑ کی گرانٹ دینگے :عرفان ...

لاہور(پ ر)یو ایس ایڈ کے وفد نے چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ سے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔ملاقات میں چیف آف پارٹی محمد حنیف عمران چوہدری اور اسد ظہور شریک تھے خطاب کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا یو ایس ایڈ کے ساتھ ملک کر جنوبی پنجاب میں ٹیوٹا پاس آؤٹ کو ایک لاکھ تک گرانٹ فراہم کرے گا گرانٹ ایگریکلچر اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں تربیت حاصل کرنیوالے 1000سے زائد طلباء کو دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ گرانٹ کی مد میں تقریباًایک ملین ڈالر یو ایس ایڈ فراہم کرے گا جبکہ باقی انتی ہی رقم ٹیوٹا اخوت فاؤنڈیشن یا دیگر ایسے اداروں کے ساتھ ملکر فراہم کرے گا اس طرح کل تقریب 25کروڑ تک ہو گی انہوں نے بتایا کہ ٹیوٹا پہلے ہی اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر 100کروڑ کو خطیر رقم سے 18ہزار سے زائد طلباء کو بلا سود قرض فراہم کر رہا ہے ۔

س منصوبے کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک تو یہ تو جنوبی پنجاب کے طلباء کے پہلے مخصوص ہو گا دوسرا اس گرانٹ سے صرف وہ طلباء فائدہ اٹھا سکیں گے جنہوں نے ایگریکلچر اور لائیو سٹاک کورس میں تربیت حاصل کر رکھی ہو گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ویزر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہمیشہ جنوبی پنجاب پر توجہ دی ہے اور ٹیوٹا اسی وژن کے تحت جنوبی پنجاب میں نوجوانون گھر با اختیار بنانے میں کام کر رہا ہے انکا کہنا تھا کہ ملک میں لائیو سٹاک اور ایگریکلچر سیکٹر میں بہت مواقع موجود ہیں یو ایس ایڈ کے محمد حنیف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب پاکستان بھر کی لائیو سٹاک کی ضروریات پوری کرتا ہے اس لئے اس جگہ کا انتخاب کیا گیا ۔

مزید : کامرس