افغانستان اور تیونس کے سفیروں کا راول انٹرنیشنل ایکسپو میں سٹالز کا دورہ

افغانستان اور تیونس کے سفیروں کا راول انٹرنیشنل ایکسپو میں سٹالز کا دورہ

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبرآف کامرس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، تجارتی نمائشیں کسی بھی ملک کی ترقی اور علاقائی تجارتی روابط بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں پاکستان کی تاجر برادری اور چیمبر آف کامرس کے ساتھ تعاون اور معاونت جاری رہے گی دو طرفہ تجارتی وفود کے تبادلوں کے لیے تمام تر تعاون اور راہنمائی فراہم کی جائے گی ان خیالات کا اظہار افغانستان کے سفیر عمر ذخیوال اور تیونس کے سفیر عادل العربی نے گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام راول انٹرنیشنل ایکسپو 2018کے دورے کے موقع پر کیا؂۔

اس موقع پر صدر چیمبرزاہد لطیف خان نے سفیروں کی راول ایکسپو میں آمد کا شکریہ ادا کیا اور ایکسپو پر مختصر بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے تجارتی تعلقات کے فروغ اور چیمبر کی سطح پر وفود کے تبادلوں کے لیے سفارتخانے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد کا مقصد تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریح کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج ابھارنا ہے افغانستان اور تیونس کے سفیروں مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات کے معیار کو سراہا زاہد لطیف خان نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ نمائش میں غیر ملکی کمپنیاں بھی سٹال لگا رہی ہیں چالیس کے قریب چینی کمپنیوں نے سٹالز لگائے ہیں ایران ، اسپین ، تاجکستان، آذربائیجان ، سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا سمیت پندرہ ملکوں کے سفارتخانوں نے نمائش میں اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور معشیت ترقی پا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ نمائش میں آنے والوں کے لئے دلچسپ اور رنگا رنگ تفریحی پروگرام بھی ترتیب دیئے گئے ہیں ۔مختلف ملکوں کے ثقافتی طائفے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ایکسپو میں میوزیکل شوز بھی پیش کئے جائیں گے اور بچوں کی تفریح اور خواتین کی دلچسپی کے لئے بھی خصوصی سٹالز لگائے گئے ہیں نمائش پندرہ اپریل تک جاری رہے گی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...