ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تھر کمیونٹی کیلئے تربیتی پروگرام

ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تھر کمیونٹی کیلئے تربیتی پروگرام

لاہور(پ ر)ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ تھر کی کمیونٹی کیلئے اینگرو پاور تھر لمیٹڈ (ای پی ٹی ایل) اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ساتھ ملکر اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا قیام 1998میں عمل میں آیا تھا ۔جس کا مقصد پاکستان کے پسماندہ علاقوں اور بیروزگار افراد کو وکیشنل اور تکنیکی مہارت میں تعلیم و تربیت کی فراہمی تھا ۔ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ تھر کے نوجوانوں کو تکنیکی مہارت میں تربیت فراہم کررہی ہے ،ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے نہ صرف یہاں کے نوجوانوں کو تکنیکی مہارت کے حوالے سے تربیت فراہم کی جارہی ہے بلکہ تربیت کے مکمل ہونے پر انہیں مقامی صنعتوں میں ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے ۔اس انقلابی اقدام کا مقصد تھر کی کمیونٹی کی ترقی اور انکے طرز زندگی کو بلند کرنا ہے۔

،تھر میں کام کرنے کی حیثیت سے اینگرو کا یقین ہے کہ مقامی افراد کو ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر ہونا چاہئیں،اس مقصد کیلئے اینگرو نے ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی تعلیم و تربیت کے شعبوں میں مہارت سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ،ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کیلئے اینگرو پاور تھر لمیٹڈ اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ساتھ گزشتہ دو برسوں میں یہ تیسرا پراجیکٹ ہے جہاں مقامی کمیونٹی کو ووکیشنل اور تکنیکی مہارت میں تعلیم و تربیت فراہم کی جارہی ہے ،ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اس ضمن میں اسکاف فولڈنگ ،میسنری اور دیگر بلیو کالر مہارتوں میں ایک ماہ کی آن سائٹ تربیت فراہم کی جاتی ہے ،اس تربیت کا 85فیصد حصہ عملی اور15فیصد تھیوری پر مشتمل ہوتا ہے ،تربیت مکمل ہونے پر چائنا مشینری انجینئر نگ کارپوریشن اور اینگرو کے ماہرین پر مشتمل پینل کی جانب سے تربیت حاصل کرنے والوں کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے ،اپنے بہترین تربیتی پروگرام کے باعث اس ٹیسٹ میں پاس ہونے والوں کی شرح100فیصد ہے،اب تک گزشتہ دو برسوں کے دوران تھر کے مختلف دیہاتوں سے1000کے قریب نوجوان اس انسٹی ٹیوٹ سے تربیت حاصل کرچکے ہیں ،اس پروگرام کے حوالے سے ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ مرزا توحید اقبال بیگ کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں اور خواتین کو خود مختار بناکر باعزت روزگار کے حصول میں کامیاب بنانا ہے اور اس ضمن میں سب سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ انہیں وہ ہنر فراہم کیا جائے جس کی مقامی صنعتوں کو ضرورت ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...