کار فرسٹ نے اپریل اور مئی کی ٹاپ ڈیمانڈ گاڑیوں کی فہرست جاری کردی
لاہور( پ ر)پاکستان کے معروف استعمال شدہ کاروں کی ٹریڈنگ پلیٹ فارم، کارفرسٹ نے ٹاپ ڈیمانڈکارزکی فہرست جاری کردی ہے۔ کار فرسٹ نے اپریل۔مئی میں کاروں کی مارکیٹ ٹرینڈز کی مانگ میں اضافے کو دیکھتے ہوئے مارچ 2018کے لئے انٹرنل دیٹا اکٹھا کیا۔ قوی امکان ہے کہ ٹویوٹااپنے تین ماڈلز کرولا 1.6 جی ایل آئی آٹو،الٹس اولٹو (14۔2011) ،و ٹس ایف ایل پیکیج (05۔2004) پریمیو (06۔2003) کے ساتھ ٹاپ پر رہے گا جبکہ سوزوکی کے دوماڈلز سوزوکی آلٹو(12۔2010)ویگن آر (17۔2015)کی زیادہ ڈیمانڈہونے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر رہیں گے کیونکہ اسی قیمت پردوسرے ماڈلز کی کاروں کی دستیابی کی وجہ سے سوزوکی ویگن آرکی ڈیمانڈ میں کمی ہوئی ہے۔
البتہ اپریل۔ مئی میں توقع کے برعکس معمولی تبدیلیوں کے ساتھ کاروں کی ڈیمانڈ کا گراف مستحکم رہنے کا امکان ہے۔ ہنڈا سٹی 1.3 پروسمیٹک (14۔2011) اپنی گزشتہ ڈیمانڈ ٹرینڈ کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی قیمتوں میں تھوڑا بہت اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ یہ ڈیٹا استعمال شدہ کار مارکیٹ کے ٹرینڈ سیل اور ماہانہ خریداری پر مشتمل ہے۔کار فرسٹ کے نیشنل پرائسنگ ہیڈ جناب اَنس زویری نے استعمال شدہ کار مارکیٹ کی ڈیمانڈ ٹرینڈز کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنوری 2018 سے پاکستانی استعمال شدہ کار مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر اتارچڑھاؤ دیکھا گیا۔نیو ایس آر او کے اجرا، مقامی کرنسی میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے آٹوموبائل سیکٹر پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔ (اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچرز) اوای ایم نے ابتدامیں اپنی قیمتوں میں 2سے 4 فیصد اضافہ کیاتھا تاہم ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے کے باعث اس کی قیمتوں میں مزید 3 سے 8فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ ان تمام عناصرنے استعمال شدہ کاروں کی قیمتیں بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیاہے ۔توقع ہے کہ اپریل۔مئی میںیہی صورتحا ل برقرار رہے گی۔ ان کاروں کی قیمتوں میں تبدیلی کی وجہ سے ان ماڈلز کی گاڑیاں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوں گی جو 2011 اوراس سے زائد عرصے میں بنائی گئیں ہیں۔ اگر آپ اپنی کار فروخت کرنا چاہتے ہیں جو ان کیٹگریز کے معیار پر پوری اترتی ہیں، تو یہ بہت اچھا موقع ہوگا۔ ‘‘