سرمایہ کار ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں، شازیہ سلیمان

سرمایہ کار ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں، شازیہ سلیمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رہنماء و سابق صدر شازیہ سلیمان نے وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی ایمنسٹی سکیم کو موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں بہترین سکیم قرا ر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے سے جہاں ٹیکس بپیئرز میں اضافہ ہو گا وہیں ریونیو بڑھنے سے ملکی معیشت پھلے پھولے گی جبکہ سرمایہ کاری کے فروغ سے انڈسٹریز میں اضافہ اور بے روزگاری کی شرح میں کمی آئے گی۔
گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں شازیہ سلیمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسی سکیم رواں مالی سال کے آغاز میں ہی متعارف کروا دینی چائیے تھی تاکہ دیار غیار میں بسنے والے پاکستانی بھی اس سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس دیے بغیرکسی بھی ملک کی اقتصادی حالات درست نہیں ہو سکتی اور بحیثیت شہری ٹیکس دینا ہر فرد پر لازم ہے۔ جس سے ملک کا نظام چلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی ہنگامی ایمنسٹی سکیم میں غیر ممالک کے اکاؤنٹس میں پڑی رقوم پر معمولی ٹیکس اور اثاثے چھپانے والوں کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ پانچ فیصد ٹیکس دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں جس سے ملکی معیشت مظبوط ہوگی جبکہ شناختی کارڈ نمبر ہی ٹیکس نمبر قرار دینے سے ایف بی آر سمیت تمام اداروں اور ٹیکس پیئر کی کئی مشکلات کم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کی آمد آمد ہے جس میں کاروباری خواتین کو ریلیف دینا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ کاروباری خواتین کو اشیاء ایکسپورٹ اور ایمپورٹ کر نے میں مسائل کا سامنا ہے۔

مزید :

کامرس -