پاکستان ایف ایم سی جی ایسوسی ایشن کا سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کا مطالبہ

پاکستان ایف ایم سی جی ایسوسی ایشن کا سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کا مطالبہ

لاہور (کامرس رپورٹر )پاکستان ایف ایم سی جی ایسوسی ایشن (PFIA) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کسٹمز ڈیوٹی کو اس سے ریفارم کیا جائے جس سے سمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہو اور لیگل درآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ایسوسی ایشن عہدیداران نے اپنی بجٹ 2018-19 تجاویز میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر اپیل کی ہے کہ ڈیوٹی ٹیرف کو کم کیا جائے تاکہ سمگلنگ کا خاتمہ ہو سکے جو معیشت کو گھن کی طرح کھا رہی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ایف ایم سی جی ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا کہ ریگولیریٹی ڈیوٹی کو یکسر ختم کر دیا جائے اس ڈیوٹی سے حکومت کو ریونیو کی مد میں کچھ حاصل نہیں ہو رہا بلکہ سمگلنگ اور انڈر انوائسنگ کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ایسوسی ایشن نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بینکنگ ٹرانزیکشن پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کیا جائے اور ٹیکس نظام کو اس طرح ریفارم کیا ۔

جائے کہ تنخواہ دار طبقہ اور تاجروں کو یکساں فوائد میسر ہو سکیں ۔اس کہ علاقہ پی ایف آئی اے کے عہدیداران نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ بجلی کی فراہمی اور اس کو ارزاں کرنے کے وعدہ کو بھی پورا کرنے کیلئے بجٹ میں اقدامات کئے جائیں۔

مزید : کامرس