بھارت، 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک 

بھارت، 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک 

نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں ایک چار منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ آگ دہلی کے کوہاٹ انکلیو میں واقع ایک 4منزلہ عمارت میں لگی، جس کے نتیجے میں عمارت کے فلیٹ میں سوئے ہوئے ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور3زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ ا بتدائی تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم حتمی تحقیقات رپورٹ پر کام جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...