کپل شرما نے اپناشو بند ہونے پر خاموشی توڑ دی

کپل شرما نے اپناشو بند ہونے پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(آن لائن )بھا ر ت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنے نئے شو فیملی ٹائم ود کپل کے بدن ہونے پر خاموشی توڑ دی۔بھارت کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار کپل شرما کا نیا شو فیملی ٹائم ود کپل سابقہ گرل فرینڈ اور صحافی کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کی نذر ہو گیا اور آخر کار چینل انتظامیہ کی جانب سے شو کوہی بند کردیا گیا تاہم تمام تر صورتحال کو جانچتے ہوئے کپل شرما نے اپنی خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف کامیڈین کپل شرما کا کہنا تھا کہ جو لوگ میرے کیریئر کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں وہ جتنا چاہیں میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کر سکتے ہیں کیوں کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور میں نہیں چاہتا کہ میری کامیابی سے مطلب پرست لوگ کامیاب ہوں اگر انہیں ایسا کرنے سے خوشی ملتی ہے تو وہ کوشش کرتے رہیں مجھے پتہ ہے مجھے کیا کرنا ہے۔

کپل شرما کا شو کے بند ہونے پر کہنا تھا کہ میرا چینل سونی انٹرٹینمنٹ مکمل طور پر میرے ساتھ ہے۔

اور ان کے سربراہان کے ساتھ میں نے کام کیا ہے وہ مددگار لوگ ہیں اور مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...