اقرارالحسن کی نجی ٹی وی کی میزبان فرح یوسف سے دوسری شادی

اقرارالحسن کی نجی ٹی وی کی میزبان فرح یوسف سے دوسری شادی

لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی سے تعلق رکھنے والے معروف اینکر اقرارالحسن نے سما ٹی وی کی میزبان فرح یوسف سے دوسری شادی کرلی ہے جس کی تصاویر بھی منظرعام پر آگئی ہیں.دلچسپ بات یہ ہے کہ اقرارالحسن ہنی مون پر اپنی دونوں بیویوں کو ساتھ لے کر گئے اور جب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تو کسی نے ان سے سوال کیا کہ آپ دونوں کے ساتھ یہ عورت کون ہے جس پر انہوں نے بتایا کہ یہ بھی ان کی دوسری بیوی ہے .ذرائع نے بتایا ہے کہ اقرارالحسن کی پہلی بیوی قراۃ العین اور فرح یوسف کے درمیان کافی عرصے سے دوستی تھی اور اس شادی پر انہیں کوئی اعتراض نہیں تھا کیونکہ شادی انہوں نے خود اپنے ہاتھوں کرائی یہی وجہ ہے دونوں ہنی مون پر بھی ساتھ ہی گئیں۔اقرارالحسن نے اب سوشل میڈیا پر دوسری شادی کی وضاحت کردی ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...