سٹیج میں رقص کے مقابلے کا رحجان بڑھ رہا ہے،طاہر نوشاد

سٹیج میں رقص کے مقابلے کا رحجان بڑھ رہا ہے،طاہر نوشاد

لاہور (فلم رپورٹر) معروف کامیڈین طاہر نوشادنے کہا ہے کہ اصل اسٹیج ڈرامہ حقیقت میں کہیں گم ہوچکا ہے اور آ ج سٹیج ڈرامے کے نام پر رقص کی مقابلے بازی کا رحجان فروغ پارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس دور میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کیلئے آیا تو اس وقت صرف ڈرامہ کی کاسٹ ریہرسل کیا کرتی تھی جبکہ ڈرامہ پروڈیوسر کو ریہرسل میں بیٹھنے کی اجازت بھی نہیں ہوتی تھی مگر پھر حالات کی ستم ظریفی بھی دیکھی کہ ڈرامہ پرڈیوسر ،رائٹر اورڈائریکٹر بھی بن گیا جبکہ اس کو سٹیج ڈرامے کی الف ب کا علم بھی نہیں تھا ۔آ ج بھی ایسے ڈرامہ ڈائریکٹر اورپروڈیوسر موجود ہیں جو سٹیج ڈرامے کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں ۔طاہر نوشادنے کہاکہ لابنگ پر یقین نہیں رکھتا بلکہ اپنی مرضی کا مالک ہوں اور جہاں اچھا کردار ملتا ہے وہاں اسٹیج ڈرامہ کرنے کو ترجیح دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ نجی ٹی وی چینل سے مزاحیہ شوسے میری پہچان پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے ،ٹی وی ایک بڑا سکوپ رکھتا ہے ۔

جس کے ذریعے کسی بھی فنکار کو جلد ملک گیر شہرت حاصل ہوتی ہے اور اس کے ساتھ پرنٹ میڈیا کا کردار بھی نمایا ں ہے جو فنکاروں کو پرموٹ کرتا ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...