میراایک ہی ایجنڈا ہے کہ جیو اورجینے دو :مایا سونو خان

میراایک ہی ایجنڈا ہے کہ جیو اورجینے دو :مایا سونو خان
میراایک ہی ایجنڈا ہے کہ جیو اورجینے دو :مایا سونو خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر )معروف اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ کسی بھی کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ کر تی ہوں‘کچھ نیا سیکھنے کی جستجو میرے خون میں شامل ہے‘اب تک جتنا بھی کام کیا ہے دلی طور پر اطمینان محسوس کرتی ہوں۔آگے آنے کیلئے کبھی شاٹ کٹ کا استعمال نہیں کیا۔اپنے سینئرز اوردوستوں سے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

الزام تراشی اور کیڑے نکالنا مجھے بالکل پسند نہیں ہے۔مایا سونو خان نے کہا میری کامیابی کا راز بھی یہی ہے کہ ہمیشہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے عمل کو ترجیحی دی ہے جس کی بدولت آج مجھے یہ مقام حاصل ہوا ہے۔میرا

ایک ہی ایجنڈا ہے کہ جیو اور جینے دو ،کسی کی زندگی میں مداخلت نہ کرواور کسی کو اپنی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہ دو۔

مزید : کلچر