روہت شیٹھی نے سارا علی خان کو کمر شل سینما کی ہیروئن قرار دے دیا

روہت شیٹھی نے سارا علی خان کو کمر شل سینما کی ہیروئن قرار دے دیا

ممبئی(آن لائن )بالی وڈ ہدایتکار روہت شیٹھی نے اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان کو کمرشل سینما ہیروئن قرار دے دیا۔ روہت شیٹھی نے اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان کو کمرشل سینما ہیروئن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مصالحہ انٹرٹینمنٹ فلم سمباکے لئے بہترین انتخاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سارا علی خان نے میرے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تو میں نے سوچا کہ وہ فلم سمباکے لئے بہترین انتخاب ثابت ہوں گی۔

کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ فلم میں سارا کا کردار اداکار رنویر سنگھ کے پاگل پن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

مزید : کلچر