شالیمار تھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ ’’ دنیا پیسے دی ‘‘ شروع ہوگیا

شالیمار تھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ ’’ دنیا پیسے دی ‘‘ شروع ہوگیا

لاہور (فلم رپورٹر) شالیمار تھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ ’’ دنیا پیسے دی ‘‘ شروع ہوگیا۔ سٹیج ڈرامہ کی کاسٹ میں آفرین ،شونا، شیزہ بٹ ، انیشا خان ، شیلا چوہدری ، مختار چن ، گڈو کمال ، اسد مکھڑا ، شجر عباس ، رضا شرلی ، طوطی مراد اور وقاص قیدو شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر ملک طارق نے بتایا کہ منفرد موضوع پر پیش کئے جانا والا سٹیج ڈرامہ ’’ دنیا پیسے دی ‘‘ کے لئے تمام پرفارمرز نے نئے ڈریسز اور ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔

میرے تمام ڈراموں کی خاص بات ان کا سکرپٹ ہوتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ میں اپنے تمام ڈراموں کے لئے نئے اور دیدہ زیب سیٹ تیار کرواتا ہوں۔ملک طارق نے مزید بتایا کہ میرے تمام ڈراموں کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

مزید : کلچر