ہمارے شعبہ میں حسد بہت ہے، پنکی

ہمارے شعبہ میں حسد بہت ہے، پنکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر پنکی نے کہا ہے کہ ہمارے شعبہ میں منافقت اور حسد بہت زیادہ ہے، ہماری فلم انڈسٹری کی تباہی کی بڑی وجہ بھی یہی ہے کیونکہ ہم اپنا جتنی ٹائم دوسروں سے حسد کرنے اور ٹانگیں کھینچے میں گزارتے ہیں اگر وہی ٹائم اپنے کام کو دیا جائے تو ہو سکتا ہے کہ ہم پہلے سے بھی بہت آگے نکل جائیں۔
پنکی نے کہا کہ میں نے اپنی پوری توجہ ہمیشہ اپنے کام پر دی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے آج مجھے ایک مقام دیا ہے‘ میں اپنی ساتھی فنکاراؤں کو بھی یہی مشورہ دوں گی کہ میری طرح دل لگا کر اپنے کام پر توجہ دیں تاکہ وہ بھی اپنی محنت کی وجہ سے کوئی مقام حاصل کر سکیں میں نے فیلڈ میں ہمیشہ اپنے سینئرز کی عزت کی ہے ۔

مزید :

کلچر -