65کروڑ سے بنائی گئی فلم باغی 2 نے200کروڑ کما لیے

65کروڑ سے بنائی گئی فلم باغی 2 نے200کروڑ کما لیے
65کروڑ سے بنائی گئی فلم باغی 2 نے200کروڑ کما لیے

  

ممبئی(آن لائن )ٹائیگر شیروف اور دیشا پٹانی کی فلم باغی 2 اس وقت باکس آفس پر راج کرر ہی ہے ، یہ فلم محض 65 کروڑ کی لاگت سے تیار کی گئی اور اس نے اب تک 130 کروڑ روپے کما لیے ہیں جبکہ دنیا میں اس کی کمائی 200 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فلم کی کامیابی پر دیشا پٹانی کافی خوش نظر آ رہی ہیں اور وہ اپنے بوائے فرینڈ اور باغی 2 کے ہیرو ٹائیگر شیروف کے ساتھ کافی انجوائے بھی کر رہی ہیں ۔

تاہم حال ہی میں انہوں نے بیندرا کے علاقے میں ایک معروف ریسٹورنٹ کا دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے انتہائی خوبصورت لباس زیب تن کیے ہواہے تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کہ انہوں نے یہ سفید رنگ کا بیگ پہن رکھا ہے اس کی قیمت اتنی ہے کہ آپ کے ہوش ہی اڑ جائیں گے ۔اس بیگ کی قیمت 5 لاکھ 54 ہزار 500 روپے بتائی جا رہی ہے ۔

مزید : کلچر